1
/
of
1
Minhaj-ul-Quran Publications
al-Anwar min Sirat Sayyid al-Abrar
al-Anwar min Sirat Sayyid al-Abrar
No reviews
Regular price
Rs.1,725.00
Regular price
Rs.3,450.00
Sale price
Rs.1,725.00
Unit price
/
per
Tax included.
Shipping calculated at checkout.
Couldn't load pickup availability
اَلْأَنْوَار مِنْ سِيرَةِ سَيِّدِ الْأَبْرَار ﷺ
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی یہ تصنیف سیرتِ نبوی کے موضوع پر ایک اِیمان اَفروز علمی شاہ کار ہے۔
750 سے زائد صفحات پر مشتمل اُردو ترجمہ کے ساتھ یہ کتاب حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت رکھنے والوں کے لیے نادر تحفہ ہے۔
اِس کتاب کی اِمتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چھ مختلف مگر باہم مربوط رسائل پر مشتمل ہے اور ہر رسالہ اپنی جگہ ایک مستقل اور مکمل موضوع بھی ہے۔
- پہلے رسالہ میں رسول اللہ ﷺ کے نسبِ مبارک کا تفصیلی تذکرہ ہے۔
اس میں بیان کیا گیا ہے کہ حضور ﷺ کا نسب نہ صرف پاکیزگی اور طہارت میں بے مثال ہے بلکہ آپ کے اجداد توحید پرستی، ایمان اور نیک خصائل میں ممتاز تھے۔ - دوسرے رسالہ میں یہ حقیقت دلائل کے ساتھ واضح کی گئی ہے کہ حضور ﷺ کی عصمت و طہارت محض بعد از بعثت نہیں بلکہ پوری حیاتِ طیبہ میں ازل سے ابد تک قائم و دائم رہی۔
- تیسرا رسالہ حضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا ایک آئینہ ہے جس میں آپ کی حیات کے مختلف گوشے نہایت دل نشین پیرائے میں درج کیے گئے ہیں۔
- چوتھا رسالہ حضور ﷺ کی بعد از وصال حیاتِ مبارکہ سے متعلق ہے۔
- پانچواں رسالہ حضور ﷺ کے منتخب معجزات پر مشتمل ہے۔ جب کہ چھٹا رسالہ حضور ﷺ کی غیبی خبروں اور پیشین گوئیوں پر مشتمل ہے۔
Share
