Skip to product information
1 of 1

Minhaj Publications

Din-e-Islam ke Tin Darajat: Islam, Iman, Ihsan

Din-e-Islam ke Tin Darajat: Islam, Iman, Ihsan

Regular price Rs.50.00
Regular price Sale price Rs.50.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.

دین اسلام کے تین درجات- اسلام، ایمان اور احسان - کے معنی و مفہوم پر فکر و تدبر کرنے سے یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ یہ تینوں الفاظ اپنے اندر امن و سلامتی، خیر و عافیت اور حفظ و امان کا مفہوم لیے ہوئے ہیں۔ اپنے معنی کے اعتبار سے اسلام ایک ایسا دین ہے جو خود بھی سراپا سلامتی ہے اور دوسروں کو بھی امن و آشتی، محبت و رواداری، اعتدال و توازن اور صبر و تحمل کی تعلیم دیتا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کے ان تینوں درجات کی نہایت ایمان افروز اور حیات آفرین تعریف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دین اسلام کی وہ تعلیمات جن کا تعلق اعمال اور احکام کے ساتھ، ’’اسلام‘‘ کے ذیل میں آتی ہیں۔ ان سے مسلمانوں کی عملی و اخلاقی زندگی وجود میں آتی ہے۔ اسی طرح دین اسلام دین اسلام کی وہ تعلیمات جن کا تعلق عقائد و نظریات کے ساتھ ہے، وہ ’’ایمان‘‘ کے ذیل میں آتی ہیں اور ان سے انسانی زندگی کا فکری و نظریاتی پہلو تشکیل پاتا ہے، جب کہ دین اسلام کی وہ تعلیمات جن سے بندۂ مومن کو اعیٰ قلبی کیفیات اور روحانی احوال نصیب ہوتے ہیں، وہ ’’احسان‘‘ کے ذیل میں آتی ہیں۔ ان تعلیمات سے بندہ مؤمن کی اخلاقی و روحانی تطہیر ہوتی ہے اور اس کے قلب و باطن کا روحانی ارتقاء ہوتا ہے جو فی الحقیقت اسلام اور ایمان کا مقصد و مدعا ہوتا ہے۔

اس کتاب میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ جس شخص کا طرز عمل اسلام کے اس اساسی معنی اور اس کے فکری و عملی اطلاق سے متصادم ہو گا اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

View full details