Skip to product information
1 of 1

Minhaj Publications

Muqaddima Seerat ur Rasool (PBUH) (Hissa Duwum)

Muqaddima Seerat ur Rasool (PBUH) (Hissa Duwum)

Regular price Rs.1,730.00
Regular price Sale price Rs.1,730.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
اس تصنیف میں سیرت کو مجرد علمی سطح پر رکھنے کی بجائے زندگی کے مسائل اور دور جدید کے تناظر میں بیان کیا گیا ہے۔ اس طرح سیرت کے مخاطب صرف اہل ایمان نہیں بلکہ عالم انسانیت قرار پاتی ہے اور دلائل و براہین سے یہ امر پایہ ثبوت کو پہنچ جاتا ہے کہ دور جدید میں علمی و فکری، سماجی و معاشرتی، سیاسی و اقتصادی اور ملکی و عالمی سطح پر ایسی مثبت اور صالح ترقی، جس میں انسانیت کی فلاح و بقا ہو، اسی صورت میں ممکن ہے جب اس کی بنیاد ان اصولوں پر استوار کی گئی ہو جو سیرت نبوی ﷺ سے ماخوذ ہیں۔ شیخ الاسلام کی یہ تصنیف ایمان و عمل میں رسوخ کا باعث بننے کے ساتھ اہل علم کے لئے تحقیق کے نئے دَر بھی وا کرے گی۔

🔹 باب 1 : سیرت الرسول ﷺ کی شخصیتی و رسالتی اہمیت
🔹 باب 2 : سیرت الرسول ﷺ کی ثقافتی اور تہذیبی اہمیت
🔹 باب 3 : سیرت الرسول ﷺ کی تاریخی اہمیت
🔹 باب چہارم - حصہ اول : سیرت الرسول ﷺ کی معاشی اہمیت
🔹 باب چہارم - حصہ دوم : کفالت عامہ کا نظام اور ریاست کی ذمہ داری
🔹 باب 5 : سیرت الرسول ﷺ کی عصری و بین الاقوامی اہمیت
🔹 باب 6 : سیرت الرسول ﷺ کی نظریاتی و انقلابی اہمیت
🔹 باب 7 : سیرت الرسول ﷺ کی اہمیت حقوق انسانی کے تناظر میں
🔹 باب 8 : سیرت الرسول ﷺ کی اہمیت اقلیتوں کے حقوق کے تناظر میں
🔹 باب 9 : سیرت الرسول ﷺ کی اہمیت امن عالم کے تناظر میں

عصر حاضر کی عظیم اجتہادی کاوش سیرتِ طیبہ کے موضوع پر اُردو زبان میں لکھی گئی سب سے بڑی کتاب FMRi کے زیر اِہتمام شائع ہوئی۔ اس معرکہ آراء کتاب کی دس جلدیں منظرِ عام پر آچکی ہیں جو کہ درج ذیل امتیازی خصوصیات کی حامل ہیں:
”سیرۃ الرسول ﷺ“ عشقِ رسول ﷺ میں ڈوبی ہوئی ایسی تحریر ہے، جو دلوں میں اللہ تعالیٰ اور رسولِ اکرم ﷺ کا ادب اور تعظیم پیدا کرتی ہے۔ یہ آقا ﷺ سے تعلقِ غلامی کو پھر سے بحال کرنے کا نظام العمل ہے۔
غیر مسلم مفکرین کے اعتراضات کا علمی اور فکری سطح پر مدلل جواب اور اسلام کے ثقافتی، نظریاتی اور فکری پس منظر کا حقیقی اِبلاغ ہے۔ دورِ حاضر میں معاشرتی و قومی سطح پر مسائل کا حل ہے۔
عام فہم علمی دلائل کا خزینہ ہے، جو قاری کے علمی و فکری الجھاؤ کو دور کرتی ہے۔ 
جدید ذہن کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات مہیا کرتی ہے۔
View full details