Minhaj Publications
Shan-e-Mustafa main Qurani Qasmain
Shan-e-Mustafa main Qurani Qasmain
یہ محتشم بہ الشان کتاب سید البشر، اَعظم الرّسل اور آخر الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے ربِ کریم کی بارگاہ میں شان و رِفعت اور قدر و منزلت کی مباحث پر مشتمل ہے جس میں اﷲ تعالیٰ نے آیاتِ قرآنیہ کی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے قسم کھائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے قسم کھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قسم کھائی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قَسمیں کھانا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلال و جمال کو دو چند کر دیتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 2007ء میں طبع ہونے والی کتاب کَشْفُ الْغِطَا عَنْ مَعْرِفَةِ الْأَقْسَامِ لِلْمُصْطَفٰی صلی الله عليه وآله وسلم کا اُردو ترجمہ بھی اب ’شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں قرآنی قَسمیں‘ کے عنوان سے مع عربی متن شائع ہوچکا ہے۔
اِس کتاب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اَقدس میں کھائی گئی 43 قرآنی قسموں کا نہایت اِیمان اَفروز اور محبت آمیز بیان کیا گیا ہے۔