Skip to product information
1 of 12

Minhaj Publications

Tajweedi color-coded Quran (16 Line Hafizi)

Tajweedi color-coded Quran (16 Line Hafizi)

Regular price Rs.670.00
Regular price Sale price Rs.670.00
Sale Sold out
Tax included. Shipping calculated at checkout.
Color

رنگین تجویدی 16 سطری قرآن کریم

قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا كلام مجید ہے۔ اس لیے اس کی برکات سے فیضیاب ہونے اور اس کے حق کی ادائیگی کیلئے اس کی تلاوت میں وہی طریقہ اختیار کیا جائے جس طریقے پر اللہ تعالیٰ نے اس کی تلاوت کا حکم دیا ہے اور وہ طریقہ ہے قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنا یعنی حروف کو ان کے مخارج سے ان کی صفات کی رعایت کرتے ہوئے صحیح صحیح ادا کرنا۔ 

قرآن کریم کو لوحِ محفوظ سے قلبِ محمد ﷺ پر نازل ہوئے 14 سو سال بیت چکے ہیں۔ اصحاب رسول ﷺ نے چمڑے کے ٹکڑوں، ہڈیوں اور کپڑوں پر لکھی قرآنی آیات کو یکجا کرکے آنے والی امت کیلئے اس کو آسان کر دیا اور جدید دور میں ہر کسی نے قرآن کریم کو خوبصورت سے خوبصورت انداز میں چھاپنے کی کوشش کی۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے ”کہ قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو“ یعنی ترتیل کے ساتھ۔ تجوید و قراءت کا خیال رکھتے ہوئے۔ پہلے زمانے میں لوگ قرآن پڑھنے کے تجویدی قواعد سیکھنے کیلئے کئی کئی میل سفر کرتے تھے اور شبانہ روز محنت کرکے قراءکرام سے قرآنی تلفظ کی ادائیگی کی مشق کرتے تھے تاکہ لہن جلی اور لہن خفی جیسی غلطیوں پر قابو پا کر قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھ سکیں۔ لیکن دورِ حاضر میں ہر کوئی دنیاوی معاملات میں اس قدر مصروف ہے کہ تجویدی قواعد کو سیکھنے کیلئے وقت نکالنا مشکل ہے، امت مسلمہ کی آسانی کیلئے منہاج القرآن پبلی کیشنز نے قرآن کریم کی 4 کلر میں طباعت کر دی ہے۔

- پہلا رنگ سبز ہے جو موٹے حروف کو ظاہر کرتا ہے۔ گویا پورے قرآن میں جو حرف سبز رنگ میں ہو گا وہ موٹا پڑھا جائے گا۔

- دوسرا سرخ رنگ ہے جو حروف غنہ کو واضح کرتا ہے۔ گویا پورے قرآن میں جو حرف سرخ رنگ کے ہیں ان پر غُنہ ہو گا۔ یعنی ناک میں آواز لے جائیں گے۔

- تیسرا رنگ مالٹا ہے۔ یہ اخفاء کی علامت ہے اخفاء خواہ نون ساکن و تنوین کا ہو یا مین ساکن کا دونوں میں یہی رنگ استعمال کیا گیا ہے۔

- چوتھا رنگ نیلا ہے۔ یہ قلقلہ کی علامت ہے یعنی جس حرف پر یہ رنگ استعمال ہوا ہے اگر وہ ساکن ہے تو فبہا ورنہ وقت کی صورت میں اس پر قلقلہ ہو گا۔

نیز غنہ، اخفا، قلقلہ اور تفخیم جیسے ضروری قواعد اردو، انگلش، پشتو اور فارسی 4 زبانوں میں دیے ہیں۔

View full details